The news is by your side.

Advertisement

منشیات مافیا ہر کسی کو پیسہ کھلا کر سپلائی کا کام کرتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ منشیات مافیا ہر کسی کو پیسہ کھلا کر سپلائی کا کام کرتا ہے، اساتذہ ،پولیس اور اے این ایف کو مل کر آگاہی مہم چلانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے زندگی ایپلکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے یونیورسٹی اب اسکولوں میں بھی منشیات آگئی ہے، منشیات اور بچوں سے زیادتی کےواقعات معاشرے کو تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موبائل سے بچوں سے زیادتی، منشیات کا پھیلاؤ بھی ہو رہاہے، اسکول اور کالجز میں منشیات کا استعمال باعث تشویش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اساتذہ انسداد منشیات کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اسکولوں کے بچوں کو منشیات کے نقصانات کی سمجھ نہیں ہے، آگاہی کے لیے اسکول کے اساتذہ اور علما اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منشیات کا استعمال نوجوانوں کو تباہ کر رہا ہے، اساتذہ، پولیس اور اے این ایف کو مل کر آگاہی مہم چلانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات مافیا ہر کسی کو پیسہ کھلا کر سپلائی کا کام کرتا ہے، آئی جی کے پی کو چھاپہ مارنے کا کہا تو پتہ چلا پہلے سے منشیات مافیا کو اس کا علم ہوگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بچوں سے زیادتی، اسکولز میں منشیات کینسر کی طرح پھیل رہا ہے، قومی سطح پر بچوں سے جنسی زیادتی، منشیات کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں