تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نشے میں دھت بھارتی پولیس اہلکار کے ہوش ٹھکانے آگئے

نئی دہلی: بھارت میں نوجوانوں نے نشے میں مدہوش بھارتی پولیس اہلکار کے ہوش ٹھکانے لگا دیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آیا جہاں دو لڑکوں نے مل کر نشے میں دھت اہلکار کی پٹائی کر ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق نوجوانوں نے اہلکار کی وردی میں ہی درگت بنائی۔ نئی دہلی کے ضلع دوارکار میں اتم نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں پولیس اہلکار پر شراب پی کر دفتر آنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ چودہ دن پرانا ہے، اس ویڈیو کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس اہلکار کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -