The news is by your side.

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا۔ ترمیم شدہ آئین طلبی کا فیصلہ پارٹی صدارت سےمتعلق اجلاس میں کیاگیا۔

تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کےذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی۔ ترمیم کےذریعےپارٹیٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع کردی ہے اور پارٹی چیئرمین شپ سےہٹانےکاکیس 13 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اس بڑے فیصلے سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے اچانک الیکشن کمیشن کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی اور وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر گفتگو کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل قرار دیا اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کرائے جبکہ بعض تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے گئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں