تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

سبیکا امام کا گھر بننے سے پہلے اجڑ گیا

کراچی: پاکستانی ماڈل سبیکا امام نے اپنا رشتہ ختم ہونے کی خود ہی تصدیق کردی۔

سبیکا امام نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کافی غور و فکر کے بعد ہم دونوں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

سبیکا امام نے انسٹاگرام پر اپنی اور حسنین لہری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’میرا اور حسنین کا سفر اب ختم ہوگیا، طویل عرصے بعد ہمیں اندازہ ہوگیا کہ ہماری راہیں علیحدہ منزلوں کی طرف جاتی ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’بہت کوششوں اور غور و فکر کے بعد ہم دونوں نے اس رشتے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا، میں اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر صرف اس لیے کررہی ہوں کیونکہ میں ایک ایک شخص کو ذاتی طور پر جواب دیتے ہوئے تھک چکی ہوں‘۔

سبیکا نے لکھا کہ ’حسنین نے شادی کی پیش کش کی تھی مگر یہ بدقسمتی ہے کہ بات آگے نہ بڑھ سکی، میں لوگوں کو بتا بتا کر تھک چکی ہوں کہ ٹھیک ہوں کہ میری منگنی ہوگئی یا شادی ہونے والی ہے‘۔

انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت کو گزر جانے دیں، ہم دونوں کے گھر والے اس معاملے میں ہمارے ساتھ ہیں، بالخصوص میں نہیں چاہتی کہ ہماری وجہ سے گھر والوں کو کسی بھی قسم کے دکھ یا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے‘۔

View this post on Instagram

T H E E N D And so this journey officially comes to an end. It has been a long time since we both realised that our paths are destined to be separate. After multiple attempts and much consideration we have called it quits. I am sharing this on social media because I’m tired of answering questions about my status and going through interrogations about why. I’m tired of people’s opinions and involvement. I’m tired of pretending that things are ok so that I can keep a facade going. I’m tired of people assuming that I’m engaged or getting married. There was a proposal but unfortunately it did not materialise due to irreconcilable differences. I would like to request everyone to just let this difficult time pass as our friends and families are involved and I don’t want them to go through any further pain or disappointment.

A post shared by Sabeeka Imam (@sabeekaimam) on

یاد رہے کہ سبیکا امام اور حسنین لہری کا شمار پاکستان کے ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے اور دونوں کافی عرصے سے گہرے دوست تھے جس کے بعد انہوں نے سلسلے کو باقاعدہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

Comments

- Advertisement -