تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

وبا نے بچوں کو نشانے پر لے لیا

واشنگٹن: عالمی کورونا وبا امریکا میں بچوں کو تیزی سے متاثر کررہی ہے جہاں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں مجموعی طور پر 85 لاکھ بچے وبا سے متاثر ہوچکے ہیں، بچوں میں کورونا کیسز کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔

امریکی اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس اور چلڈرن ہاسپیٹل ایسوسی ایشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکا میں کورونا وبا کے آغاز سے رواں ماہ 6 جنوری تک 84 لاکھ 71 ہزار 3 بچے متاثر ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر پچاسی لاکھ ہوچکی ہے۔

ماسک کے ساتھ نوزائیدہ بچہ

رپورٹ کے مطابق کووڈ19 کی تیسری لہر میں امریکی بچوں میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے، کیسز میں اضافے کی شرح گزشتہ لہروں سے کہیں زیادہ ہے۔

امریکا کے متعلقہ ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کورونا کے حوالے سے بچوں کے لیے خطرناک رہے ہیں، نئی لہر میں بڑی تعداد میں بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ سال ستمبر کے پہلے ہفتے سے اب تک 34 لاکھ سے زیادہ بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -