منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

یورپی یونین نے پی آئی اے سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: یورپی یونین نے کابل میں پھنسے اپنے لوگوں کے انخلا کے لیے پی آئی اے سے مدد مانگ ‏لی۔

یورپی یونین کےپاکستان میں معین سفیر نے سی ای او پی آئی اے کو خط لکھا جس میں کابل ‏میں پھنسے 420 مسافروں کو پاکستان لانےکی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر ہمارے 420 ملازمین اور ان کے بچے پھنسےہیں یورپی ‏یونین کےلوگوں کوپی آئی اےکےذریعےپاکستان لایاجائے ترجیحی بنیادوں پر 251لوگوں کوکابل سے ‏نکالا جائے۔

مسافروں کو دوسری ائیرلائنز سے یورپ منتقل کرنے کے انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ ‏ایشئن ڈویولپمنٹ بینک کےڈی جی نے پی آئی اے کےسی ای او کو خط لکھ کر ایشئن ڈویلپمنٹ ‏بینک کے عملےکے جلد انخلا کیلئے درخواست کی ہے۔ ‏

خط کے مطابق اےڈی پی کے 290 مسافروں کو کابل سے پاکستان منتقل کیا جائے اےڈی بی اپنے ‏شہریوں کیلئے اسلام آبادسے 2خصوصی پروازوں کاانتظام کرےگا، اےڈی بی اسٹاف کیلئےعملہ ‏اسلام آباد میں انتظامات مکمل کرے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں