کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) سے سیکڑوں کنٹینرز غائب ہونے کی اطلاعات پر اہم وضاحت آگئی۔
ترجمان کے پی ٹی نے کنٹینرز غائب ہونے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے حقیقت بتا دی۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تین سو کنٹینرز کے کراچی پورٹ سے غائب نہیں ہوئے۔
ترجمان کے مطابق کے پی ٹی کے تینوں نجی ٹرمینلوں سے کنسائنی اور ان کے نامزد کلیرنگ ایجنٹوں کے حوالے کنٹینر کئے گئے۔کسٹم اور کے پی ٹی کے قوانین کے مطابق کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد کئے گئے ہیں۔
بیان میں ترجمان نے کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران 6897 کنٹینرز کی ڈلیوری کردی گئی ہے تینوں نجی کنٹینر ٹرمینلوں سے اور تاحال کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہے۔