لاس اینجلس: ہالی وڈ کی ایکشن کامیڈی فلم ’دی فال گائے‘ کی نئی جھلکیوں نے دھوم مچا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’دی فال گائے‘ کا ٹریلیر جاری کر دیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کی ہدایت کے فرائض ڈیوڈ لیچ نے انجام دیے ہیں۔
فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ کولٹ سیور ایک سٹنٹ مین ہے جس نے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلیے ایک سال پہلے کاروبار چھوڑ دیا تھا۔ جب ایک میگا بجٹ اسٹوڈیو فلم کا اسٹار غائب ہو جاتا ہے تو ایک بار پھر اس کی خدمات لی جاتی ہیں۔
اس کی کاسٹ میں ریان گوسلنگ، ایملی بلنٹ اور ہننا وڈنگھم ہیں جبکہ ڈریو پیئرس اور گلین اے لارسن نے فلم کا اسکرپٹ تیار کیا ہے۔ ’دی فال گائے‘ 3 مئی کو بڑے پردے پر دھوم مچائے گی۔
ٹریلیر دیکھیں: