پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

دا فیم گیم : مادھوری اور سنجے کپور پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور اداکار سنجے کپور کی سیریز ‘دا فیم گیم’ 25 فروری کو ریلیز ہورہی ہے۔

نیٹ فلیکس نے سیریز ‘دا فیم گیم’ کے پہلے سیزن کو 25 فروری کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ‘بھارت کی سب سے معروف اداکارہ لاپتہ ہوجاتی ہے اور ان کی تلاش کے دوران ان سے منسلک خاندان کے دردناک راز دنیا پر فاش ہونا شروع ہوجاتے ہیں’۔

نیٹ فلیکس نے سیریز کی ریلیز کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ میں کیا اور ساتھ کیپشن دیا کہ ‘ایسے کوئی راز نہیں ہوتے جنہیں وقت منکشف نہ کرے’۔

خیال رہے کہ نیٹ فلیکس کی اس سیریز کے ذریعے مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور 25 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے، اس سے قبل دونوں نے 1995 میں فلم ‘راجا’ اور 1997 میں فلم ‘محبت’ میں کام کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں