تازہ ترین

54 بچوں کا باپ انتقال کر گیا

صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی کا رہائشی اور 54 بچوں کا باپ 75 سالہ عبدالمجید مینگل حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگیا۔

عبدالمجید مینگل جنہوں نے اپنی زندگی میں 6 شادیاں کر رکھی تھیں۔ ان کے ہاں 54 بچے پیدا ہوئے جن میں سے 12 سے زائد بچے خوراک کی قلت کے باعث کم عمری میں ہی فوت ہوگئے تھے۔

75 سالہ عبدالمجید جنہوں نے ساری زندگی ٹرک ڈرائیونگ کرکے اپنے کنبے کی پرورش کی۔ ان کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی۔ ان کی چار بیویاں حیات ہیں جب کہ دو ان کی زندگی میں ہی انتقال کر گئی تھیں۔

عبدالمجید کو بدھ کے روز کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ عبدالمجید سال 2017 کی مردم شماری کے دوران اپنے بچوں کی تعداد کے حوالے سے میڈیا کی سرخیوں میں آئے تھے۔

ایک انٹرویو میں 54 بچوں کے والد نے کہا تھا کہ میں نے اپنے بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں اعلیٰ تعلیم دلوائی تاہم اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔

Comments

- Advertisement -