The news is by your side.

Advertisement

ایف بی آر نے ہدف سے زائد ٹیکس ریونیو جمع کر لیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کےپہلے2ماہ میں ٹیکس ریونیو ہدف سےزیادہ حاصل کر لیا۔

ایف بی آرنےجولائی اور اگست کی حاصل کردہ ریونیو کی تفصیلات جاری کر دیں۔ پہلے2ماہ کےمقرر ہ ہدف551 کےمقابلےمیں593 ارب روپےحاصل کر لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آرنےپہلے2ماہ کےمقرر ہ ہدف میں42ارب روپےفاضل حاصل کیے، پچھلےسال جولائی اور اگست میں582ارب روپےاکھٹےہوئےتھے۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ کوروناوباکےباعث جولائی واگست میں 30.6 ارب کےریفنڈزجاری کیے گئے، ایف بی آرتجارت سےوابستہ افرادکےمسائل کےحل کےلئےبھی کوشاں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں