The news is by your side.

Advertisement

آسٹریلوی شہری کا کارنامہ، عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

سڈنی: سری لنکن نژاد آسٹریلوی شہری نے بلند ترین اونچائی سے بال کیچ کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹموتھی شینن نامی شخص نے 400 فٹ سے گرائی گئی گیند کو پکڑنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بلند ترین اونچائی سے گرتی گیند کو پکڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ گیند کو تقریباً 400 فٹ کی بلندی سے ڈرون کے ذریعے نیچے پھینکا گیا تھا۔

ٹھموتھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ پہلے پہل 2019 میں قائم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہا تھا کیچ کے دوران میری انگلی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2019 میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کرسٹن بومگارٹنر نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا جس میں گیند کو پھینکے جانے کی اونچائی 374 فٹ تھی جبکہ شینن کی اونچائی 393 فٹ ہے۔

آسٹریلوی شہری یہ اعزاز حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں