بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

وفاقی حکومت وزیراعلیٰ پنجاب کے دفاع میں آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے۔

وفاقی حکومت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دفاع میں آگئی، انہیں ہٹائے جانے کی خبروں کو جھوٹ، بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ٹوئٹر پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے ان سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی اکثریت عثمان بزدار پر اعتماد کرتی ہے اور عثمان بزدار کو وزیراعظم اور تمام اتحادیوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ صوبے میں اتحادیوں کے ساتھ معاملات میں کوئی مسئلہ نہیں، اتحادیوں نےپہلےدن سے کہابجٹ کےمعاملےپرحکومت کی مکمل حمایت کریں گے، اتحادی حکومتوں میں اقلیتی جماعت دونوں طرف چلتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں کسی بڑےمنصوبےمیں کرپشن کااسکینڈل سامنےنہیں آیا، کسی بھی حکومت کےپہلے2سال بہت مشکل ہوتے ہیں تیسرےاور چوتھےسال عوام کو ریلیف ملےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں