ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

کروناوائرس: وفاق نے گلگت بلتستان حکومت کو مدد فراہم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت: کروناوائرس سے لڑنے کے لیے گلگت بلتستان حکومت نے وفاق کی مدد سے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کو کرونا کے خلاف مدد فراہم کر دی۔ گلگت بلتستان کو ایک ہزار حفاظتی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کو 17تھرموگنز اور 781 وی ٹی ایم بھی فراہم کی گئی ہیں۔

وفاقی کی جانب سے فراہم کی گئی مدد میں 350کرونا ٹیسٹ کے لیے کٹس بھی شامل ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان کو حفاظتی سامان اور آلات این آئی ایچ نے فراہم کیے۔

پنجاب: کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 5 ارب روپے مختص

واضح رہے کہ کروناوائرس ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے بھی کرونا وائرس کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پانچ ارب روپے مختص کر دیے ہیں، اس سے قبل صوبائی حکومت نے 23 کروڑ 60 لاکھ کی رقم مختص کی تھی۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ انشا اللہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیتے گا اور پاکستانی بطور قوم متحد ہو کر وائرس کو شکست دیں گے، کرونا سے ڈرنے کی نہیں صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں