جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

’وفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اب تک کوئی بھرپور تیاری نہیں کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ وفاق نے ٹڈی دل کے خاتمے کی اب تک کوئی بھرپور تیاری نہیں کی، ٹڈیوں کے خاتمے کے لیے سندھ کی مدد کرنے پر پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرزراعت سندھ محمد اسماعیل راہو کا ٹڈی دل سے متعلق اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سندھ میں 57لاکھ 78ہزار ہیکٹرز پر سروے ہوا، پنجاب میں 6 ہزارہیکٹرز اور بلوچستان میں 1535 ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے سندھ کے کسی اضلاع میں فضائی اسپرے نہیں کیا، وفاق نے سکھر میں اسپرے کے لیے 50سال پرانا ایئرکرافٹ بھیجا ہے، آنے والے مہینوں میں سب سے زیادہ خطرہ سندھ کو لاحق ہے۔

- Advertisement -

محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے خلاف مہم شروع کردی

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے سندھ کی مدد کرنے پر پاک فوج کے شکرگزار ہیں۔ گھوٹکی، کشمور اور کندھ کوٹ اضلاع ٹڈی دل سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس ماہ سندھ میں 22ہزار ہیکٹرز اسپرے ہوچکا ہے، گھوٹکی میں7ہزار ہیکٹرز، کشمور اور کندھ کوٹ میں 7341ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا، اس وقت سندھ کے 22اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں