تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...
Array

وزیر خزانہ کا اسٹیٹ بینک کی جاری مانیٹری پالیسیوں پر اظہارِ اطمینان

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری مانیٹری پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملاقات کی جس میں معاشی استحکام، بحالی، ترقی کیلئے مالیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مالیاتی،مانیٹری پالیسی کی ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پالیسی اقدامات سے روپے کی قدر میں استحکام اور شرح مبادلہ اتار چڑھاؤ کو روکا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کو پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مالیاتی پالیسی پر بریفنگ دی گئی۔ گورنراسٹیٹ بینک نے میکرو اکنامک پالیسی اقدامات سے آگاہ کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کےمطابق معاشی بحالی کی حمایت کیلئےپرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے گفتگو میں کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو سراہتے ہیں شرح مبادلہ میں استحکام واپس لانے میں اسٹیٹ بینک ریگولیٹری کا کردار اہم ہے

Comments

- Advertisement -