تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مصر میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

قاہرہ : مصر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، ایک غیر ملکی شہری کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت صحت و آباد کاری اور عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مصر پہنچنے والے ایک غیر ملکی پر شک تھا کہ وہ کورونا وائر کا شکار ہے جس کی تصدیق میڈیکل ٹیسٹ سے ہوگئی۔

غیر ملکی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے اور اسے اسپتال میں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں دیگر مریضوں سے بلکل علیحدہ رکھا گیا ہے۔

مصری وزارت صحت نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ مہلک ترین وائرس سے متاثر ہونے والے شخص کا تعلق کس ملک سے ہے، وہ مرد ہے یا عورت اور وہ مصر کب پہنچا۔

کرونا وائرس کا ٹیسٹ اب کراچی میں بھی ممکن

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس (COVID-19) کی ہلاکت خیزی جاری ہے، وائرس سے چین کے اندر مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے بھی بڑھ گئی، جب کہ کرونا وائرس کے مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں، وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -