The news is by your side.

Advertisement

پاکستانیوں کیلئے ملازمتیں، کویت سے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد: ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کا کہنا ہے کہ 208پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پر مشتمل پہلی کھیپ کویت پہنچ گئی، جن میں 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے 15 ڈاکٹرز، 152 اسٹاف نرسز، اور 41 میڈیکل ٹیکنیشنز کویت پہنچ گئے، کویت ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر سجاد حیدر نے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کا استقبال کیا۔

جولائی میں معاہدے کے تحت سیکڑوں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار دیا جائے گا۔

خلیجی ممالک میں 10 سال بعد پاکستانی طبی عملے کا جانا ممکن ہوسکا۔ میڈیکل پروفیشنلز کا جانا او ای سی، او پی ایف اور بیورو آف امیگریشن کے اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔

پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی، حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز زلفی بخاری کی کویت کے سفیر عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی تھی، معاون خصوصی نے کویت جانے والے میڈیکل پروفیشنلز سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کویت کو افرادی قوت برآمد کی بحالی پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ ہے، آپ کویت میں پاکستان کے سفیر اور مزید پاکستانیوں کیلئے ملازمتوں کے حصول میں معاون ہوں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کویت کی ترقی کےلئےپر عزم ہے، پاکستان 2035کےویژن کے تحت باصلاحیت افراد کو کویت بھیجتا رہے گا، کویت ایک ہزار سےزائدہیلتھ پروفیشنلز کو روزگاری فراہمی کاخواہاں ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں