اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

خلیجی ملک جانے والی پرواز کو روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے مسقط جانے والی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹم کی جانب سے طیارے میں میڈیکل بوکس کو لےجانےسے روک دیا گیا جس پر پی آئی اے کے عملے اور کسٹم حکام میں تلخ کلامی ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس،سیکیورٹی اداروں نے کپتان اور فضائی عملےکو طیارے سے باہر نکال کر لاؤنج منتقل کر دیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اور کسٹم کے عملےنے طیارے کی مکمل سرچنگ شروع کردی ہے۔

میڈیکل بوکس کسٹم کی جانب سے کلیئر نہ کرنےکی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہے جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا ہے۔ پرواز کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور مسافروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں