منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سیلاب نے رواں سال برآمدات کے ہدف کا حصول بھی مشکل بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیلاب سے ملک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ رواں سال برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب سے جہاں کروڑوں عوام بے سروساماں ہوگئی ہے وہیں معاشی مشکلات کا شکار ملک مزید بحران سے دوچار ہوتا نظر آرہا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب کے اثرات کے باعث رواں مالی سال برآمدات کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے اور اہم پیداواری شعبوں کی پروڈکشن میں کمی سے برآمدات میں کمی ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

جن شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے ان میں پھلوں، سبزیوں، تمباکو، سیمنٹ اور چمڑے کی مصنوعات شامل ہیں جب کہ اس کے ساتھ ہی رواں مالی سال گندم، دالیں، چینی، تعمیراتی مشینری اور ادویات کی درآمدات میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھنے کا امکان ہے اور درآمدات بڑھنے کے باعث خسارہ 3 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب ملکی معیشت کے اہداف کو لے ڈوبا

واضح رہے کہ سیلاب ملکی معیشت کے اہداف کو لے ڈوبا ہے اور وزارت خزانہ پہلے ہی یہ امکان ظاہر کرچکا ہے کہ سیلاب کے باعث رواں سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں