ملک کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں آٹے کے بحران نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر آٹے کا بحران پیدا ہو گیا۔ فلار ملز کے پاس صرف 2 روز کی گندم کا ذخیرہ رہ گیا۔
گندم کی عدم دستیابی سے فلار ملز 48گھنٹے میں بند ہوجائیں گی۔
ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں 6روپے اضافے کے بعد آٹے کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ گندم کی قلت کے باعث کراچی میں گندم کی سو کلو کی بوری کی قیمت 12300 روپے پر جا پہنچی۔
فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ تحریری معاہدے سے مکر گئی ہے 15مئی کے بعد سندھ سے گندم کراچی لانے کی پابندی اٹھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔
چیئرمین فلارملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 12مئی کو پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا لیکن آج تک پابندی نہیں اٹھائی گئی۔