تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ترک بلی کے 6 بچوں کی اسپتال میں پیدائش

استنبول: ترکی کی نجی یونیورسٹی میں قائم اسپتال میں بلی نے 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق ’وان‘ نسل کی بلی نے 6 اپریل 2021 کو بچوں کو جنم دیا جس کے بعد اُسے وین یزونکو یل یونیورسٹی منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نومولود اور ماں کی صحت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلی کو دو روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اُس نے  کچھ دیر بعد بچوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، کچھ دیر کے لیے تین  بچوں کو  نرسری ضرور منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال کی جانب سے بلی اور بچوں کی خوبصورت تصاویر بھی جاری کی گئیں ہیں، جن میں ماں اور بچے صحت مند نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترکی میں ان بلیوں کی خصوصی دیکھ بحال کی جاتی ہے جبکہ انہیں سرکاری چڑیا گھروں میں بھی رکھا گیا ہے۔

ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ترکی کے مشرقی صوبے میں وان نسل کی پالتو بلی کو   طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اُس کا کلاسیکل موسیقی کے ذریعے شاہی علاج کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -