site
stats
عالمی خبریں

پاکستان سےکیےگئےمطالبات محض الزامات نہیں، مشیرامریکی قومی سلامتی

McMaster

واشنگٹن : مشیر امریکی قومی سلامتی جنرل مک ماسٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کیے گئے مطالبات محض الزامات نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر امریکی قومی سلامتی جنرل ایچ آرمک ماسٹر نے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان سے کیے گئے مطالبات محض الزامات نہیں ہیں جبکہ صدرامریکی ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی حقیقت پر مبنی ہے۔

جنرل مک ماسٹر نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کے لیے پاکستان کو امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔


نیکی ہیلی کا پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد


خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے پاکستان پر ڈبل گیم کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے امداد روکنے کی تصدیق کی تھی۔

بعدازاں ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کررہا، پاکستان کے حوالے سے مخصوص اقدامات کی مزید تفصیلات دو روز میں بتائی جائیں گی۔


ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کررہے ہیں، امداد وصول کرنے کے باوجود پاکستان نے امریکہ سے جھوٹ بولا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top