تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

غیرملکی نے سعودی شہری کو بڑی مشکل میں‌ ڈال دیا

ریاض: سعودی عرب میں تارک وطن نے مقامی شہری نے نام سے کاروبار کرکے اسے ہی لاکھوں کا مقروض کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں تجارتی پردہ پوشی(سعودیوں کے نام سے تارکین وطن کا غیرقانونی کاروبار) کی وجہ سے سعودی شہری 26 ملین ریال کا مقروض ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر ملکی نے سعودی شہری کے نام سے کنٹریکٹنگ کا کام کیا اور قرض سعودی کے نام چڑھتا گیا، تارک وطن نے ایک کمپنی قائم کی تھی جس کے عوض وہ مقامی شخص کو 5 ہزار ریال ادا کرتا تھا۔

سعودی عرب: غیرملکی ہوجائیں خبردار! حکومت کا بڑا اعلان

بعد ازاں متعدد ٹھیکے کنٹریکٹ کمپنی کے نام پر کیے جن کی ادائیگی کی ذمہ داری سعودی شہری پر رہی، غیرملکی نے کمپنی کی آر میں مختلف آلات قرض کی مد میں خریدے اور پھر ادائیگیاں نہیں کیں۔

ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں کمپنیوں نے سعودی شہری کے خلاف مالیاتی ادارے میں کیس کیا جب شہری کو طلب کیا گیا تو اس نے بھاری قرض کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

وزارت تجارت نے کمپنی کے اصل غیرملکی مالک کو بھی طلب کرلیا ہے جہاں کیس کے حوالے سے مزید پیش رفت ممکن ہے، یہ معاملہ عدالت بھیجا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -