تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

غیرملکیوں نے سعودیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ریاض: سعودی مارکیٹ میں مقامیوں کے شیئرز کی قدر کم جبکہ غیرملکیوں کی بڑھ گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شیئرز مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران غیرملکیوں کے شیئرز کی قدر 815.4 ملین ریال (217.44 ملین ڈالر) تک ریکارڈ کی گئی۔

شیئرمارکیٹ(تداول) نے اس حوالے سے ہفت روزہ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے مالکانہ حقوق کی قدر 274.56 ارب ریال تک پہنچ گئی قبل ازیں اس کی قدر 273.75 تھی۔ سعودی شیئرز کے اہل سرمایہ کاروں کے ملکیتی حقوق کی قدر 215.57 ارب ریال ہوگئی ہے۔

جبکہ اس سے پہلے والے ہفتے کے دوران ان کےشیئرز کی قیمت 214.46 ارب ریال تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسٹراٹیجک سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قدر 331.25 ملین ریال گر کر 48.92 ارب ریال ہوگئی جو اس سے قبل 49.25 تھی۔

ادھر سعودی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی قیمت 6.46 ارب ریال کم ہوجانے کے باعث 9.384 ٹریلین ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 9.391 ٹریلین ریال تھی۔

خلیجی سرمایہ کاروں کے شیئرز گزشتہ ہفتے 42.8 ملین ریال بڑھ کر 50.6 ارب ریال ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -