تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی حکام کی مؤثر پالیسی کے ثمرات آنے لگے

ریاض: سعودی عرب میں نئے ہاؤسنگ یونٹس کی فراہمی میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں نئے ہاؤسنگ یونٹس کی فراہمی میں رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں اضافہ ہوا ہے، اس ضمن میں سعودی وزارت ہاؤسنگ نے سکنی اور وافی جیسے پرواگرامز بھی متعارف کرائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پروگرامز بھی ہاؤسنگ یونٹس کی فراہمی میں اضافے کا سبب بنے۔ وزارت ہاؤسنگ کے ہاؤسنگ ڈیٹا اینڈ آبزرویٹری سینٹر کے مطابق 2021 کے پہلے 3 مہینوں میں نئے ہاؤسنگ یونٹس کی فراہمی کی سالانہ شرح میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ماضی کے مقابلے میں 0.6 فیصد زائد ہے۔

اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران مملکت میں تین لاکھ 44 ہزار ہاؤسنگ یونٹس تعمیر ہوئے تھے۔ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں ایک لاکھ ایک ہزار یونٹس پر تعمیر کا آغاز ہوا۔

سعودی عرب سے بڑی خوش خبری

گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران نئے یونٹس کی تعمیر میں 18 فیصد اضافہ ہوا تھا جب ایک لاکھ 6 ہزار یونٹ مکمل ہوئے تھے۔ رہائشی اپارٹمنٹس کی اوسط قیمت 2020 کے آخر سے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں پانچ لاکھ ریال سے نیچے آگئی۔ گزشتہ سال اسی دورانیے میں سودوں کی مالیت 2 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔

خیال رہے کہ سعودی خاندانوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کے لیے حکومت نے خصوصی ہاؤسنگ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اس دوران مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے انہیں خصوصی پروگرامز بھی پیش کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -