سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار کھلاڑیوں اور مستقبل کے ٹیلنٹ کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
سابق کرکٹر عبد الرزاق نے پی سی سی ایل ٹو کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سارے شوبز ستارے اس ایونٹ میں شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کافی وقت بعد پاکستان شاہین اور انڈر 19 کو اتنی کرکٹ ملی ہے پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے انڈر 19 اور شاہین کی پرفارمنس آپ کے سامنے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب پرانا دور نہیں ہے بھارت جو بھی کر رہا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں ہاتھ نہ ملانا بھاتی بورڈ کی طرف سے ہے ذاتی چیزوں کو کرکٹ میں نہیں لانا چاہیے امید ہے کرکٹ کی بہتری کے لیے چیزوں ہوں گی ہم نے یہی دیکھا ہے کرکٹ امن کا پیغام دیتی ہے۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


