تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

دیوقامت مچھلی مچھیرے کو بہا لے گئی (کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں)

یورپی ملک ہنگری میں مچھیرے کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے کہ جب بڑی اور 66 کلو وزنی مچھلی نے کانٹے میں پھنسنے کے بعد شہری کو ہی جھیل میں کھینچ لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لورینڈ نامی جونوان کے ساتھ یہ حادثہ رونما ہوا، دیوقامت مچھلی مچھیرے کو دور تک بہا کر نہ لے جاسکی، پانی میں گرنے پر لڑکے نے ‘فشنگ راڈ’ چھوڑ دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہنگری کے علاقے سوموگی میں موجود ہیراس بیرگی نامی جھیل پر یہ واقعہ پیش آیا، شہری اپنی مدد آپ کے تحت جھیل سے باہر آگیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مچھیرا فشنگ راڈ پر دانہ اٹکا کر مچھلی کے پھنسنے کا انتظار کر رہا ہے اور اس دوران اچانک اسے کانٹے پر شکار کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

بدقسمتی سے شہری کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب اسے پتا چلا کہ راڈ پر کوئی عام مچھلی نہیں بلکہ غیرمعمولی جسامت رکھنے والی مچھلی پھنسی ہے اور پھر نوجوان کے ساتھ وہ حادثہ پیش آیا جو اوپر ہم بتا چکے ہیں۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ بےقابو مچھلی کی طاقت سے میرا فشنگ راڈ پانی میں ہی کھو گیا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد مچھلی میرے کانٹے سمیت مل گئی۔

Comments

- Advertisement -