تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایسا دیوقامت مچھر جسے انسانی آنکھ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا

بیونس آئیرس: ارجنٹینا میں ایک ایسا دیوقامت مچھر منظرعام پر آیا ہے جسے اس سے پہلے انسانی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے ایک سوشل میڈیا صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کی جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے، وہ کوئی عام مچھر نہیں بلکہ اتنا تنا ہوا قدآور مچھر تھا جسے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرڈوبا شہر سے تعلق رکھنے والے ایزیکوئیل لیبو نامی نوجوان نے سوشل میڈیا پر مذکورہ مچھر کی تصویر شایع کی، اور لکھا میری والدہ جب گھر میں مچھر مار اسپرے کررہی تھیں تو اچانک یہ مچھر نما اڑنے والا کیڑا نظر آیا جس پر ماں خوف زدہ ہوگئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خاص قسم کے مچھر ہوتے ہیں جو ’’لیلیاٹہ‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

کیڑوں کے حوالے سے معلومات رکھنے والے ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے مچھر سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد منظرعام پر آتے ہیں تاہم اس کے کاٹنے سے جانی نقصان نہیں ہوا البتہ جسم کے حصوں پر درد ضرور رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -