تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پسند کی شادی کرنے کیلئے لڑکی کی انوکھی منطق

نئی دہلی: بھارت میں پسند کی شادی کرنے کے لیے لڑکی نے انوکھا طریقہ اپنایا اور اشتہارات کے لیے لگے کھمبے پر چڑھ گئی، واقعہ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں لڑکی اپنے دوست سے پسند کی شادی کرنا چاہتی ہے لیکن والدہ کے خلاف ہونے پر لڑکی نے اپنی بات منوانے کے لیے عجیب وغریب منطق اپنائی۔

رپورٹ کے مطابق اندور میں مذکورہ لڑکی اپنا مطالبہ منوانے کی غرض سے اشتہارات کے لیے لگے کھمبے پر چڑھ گئی اور اپنی والدہ کو مجبور کردیا کہ وہ پسند کی شادی کرنے دیں۔

Image

Image

بعد ازاں جس لڑکے سے وہ شادی چاہتی ہے اس کے اسرار پر لڑکی کھمبے سے نیچے اتر گئی۔

سوشل میڈیا پر یہ واقعہ زیربحث ہے، صارفین کی بڑی تعداد مذکورہ لڑکی کا مذاق اڑا رہی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ حقیقت ہے یا کوئی فلمی سین؟۔

Comments

- Advertisement -