تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

عالمی معیشت کے نقصانات 2008 کے بحران سے زیادہ بدتر ہونگے، کرسٹلینا جارجیوا

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی عالمی معیشت سے متعلق کہا ہے کہ اس بار 2008 کے بحران سے زیادہ بدتر نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والے جان لیوا وائرس کرونا نے عالمی معیشت کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ دنیا میں 4 ارب افراد لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ہیں۔

عالمی معیشت کو 2008 کے بحران سے زیادہ بدتر نقصانات ہوں گے، کیونکہ تاریخ میں پہلے کبھی عالمی معیشت کا پہیہ اس طرح نہیں رکا، انہوں نے موجودہ دور کو انسانی تاریخ کا تاریک ترین وقت قرار دیا۔

کرسٹلینا جارجیوا نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بحران سے نمٹنے کےلیے 10 گھرب ڈالر کا فنڈ رکھا ہے، آئی ایم ایف نے جتنی رقم ضروری ہوگی اتنی خرچ کرے گا۔

آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 90 ممالک نے مالی امداد کی درخواست دی ہے، پہلے کبھی اتنی تعداد میں ایک ساتھ ایمرجنسی فنڈنگ کی درخواستیں نہیں آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، ترقی پذیر ممالک سے 90 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا انخلا ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث بھارت، امریکا، برطانیہ اور اٹلی سمیت کئی ممالک میں وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -