پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں سے متعلق خوشخبری

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کیلئےعمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینےکی عمر میں 2سال کی رعایت دی جائےگی۔ ملازمتوں کیلئے بھرتی امیدواروں کو عمر میں 2سال کی رعایت ملے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نوجوان ہماراسرمایہ ہیں عمرمیں رعایت سے فائدہ ہو گا ملازمتوں میں2سال کی رعایت سےنوجوانوں کوان کاحق دیاہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عمر میں 2سال کی رعایت کی اصولی منظوری دے دی ہے پنجاب کابینہ سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ منظوری لی جائےگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایم ایس افسران کا امتحان دینے والوں کی عمر میں ایک سال کی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ امتحان دینے والوں کی عمر 2021 سے دیکھی جائے گی ساتھ ہی اوور ایج والے امیدوار اگلے سال امتحان دے سکیں گے۔