تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خوش خبری: سعودی عرب سے متعلق بڑی پیش گوئی سامنے آگئی

ریاض: سعودی عرب میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2024 تک 3 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ اسامیاں سعودی شہریوں کو ملیں گی، حکومت نے سال 2021 کی پہلی ششماہی میں اپنے اہداف پورے کرلیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سال رواں 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران سعودی وژن 2030 اور اپنی حکمت عملی سے متعلق کئی اہداف پورے کیے ہیں، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں نئے متعارف کرائے جانے والے پروگرام کے تحت 2024 تک ساڑھے تین لاکھ کے قریب نئی نوکریاں سعودیوں کو ملیں گی۔

وزارت افرادی قوت نے اپنے حاصل کے اہداف اور مستقبل کے لائحہ سے متعلق دستاویز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ہم نے سعودائزیشن کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے۔ ریستورانوں، قہوہ خانوں، سینٹرل مارکیٹوں، کیٹرنگ کے کاروبار، بند تجارتی مراکز کی سعودائزیشن کے فیصلوں میں سرفہرست ہیں۔

سعودی وزارت نے ملازمین کے اختلافات باہمی مصالحت کے نظام کے تحت ایک لاکھ 47 ہزار سے زیادہ تنازعات حل کیے، 14 مارچ 2021 کو کفالت کا نظام ختم کرنے کے باعث 51 ہزار 730 کارکنان اور 29 ہزار 175 اداروں کو فائدہ ہوا۔

اسی طرح نئے نظام کی بدولت لیبر مارکیٹ میں مسابقت کا ماحول بہتر ہورہا ہے، آن لائن نظام کے تحت کئی مسائل حل کیے گئے، وزارت نے گھریلو ملازمین کے معاہدوں کے لیے انشورنس اسکیم مقرر کی۔ علاوہ ازیں ’مساند‘ پلیٹ فارم کے ذریعے گھریلو عملے کے محنتانے کے تحفظ کا قانون بھی منظور کیا۔

Comments

- Advertisement -