تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

خوشخبری، عالمی منڈی نے سونے کی قیمتیں گرا دیں

ریاض: عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ نے سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرا دیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری رجحان میں تبدیلی کے اثرات سعودی عرب پر بھی پڑے اور نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز (منگل) کو 24 قیراط ایک گرام سونا 209.18 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 183.03 ریال میں فروخت ہوا۔ اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 156.89 ریال ریکارڈ کی گئی۔

مملکت کے گولڈ مارکیٹ میں 14 قیراط ایک گرام سونا 122.02 ریال میں بیچا گیا۔

مارکیٹ میں 1 اونس سونے کی قیمت 6510 ریال ریکارڈ ہوئی، جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا بسکٹ 1464.27 ریال میں میسر رہا۔ اسی طرح دیگر وزن رکھنے والے سونے کی قیمتیں بھی کم ریکار کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -