جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

خوشخبری، حکومت نے گاڑی چوری یا چھینے جانے کا حل نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی والوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ اب گاڑی چوری یا چھینے جانے کا مستقل حل نکال لیا گیا۔

گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا کے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایکسائز ڈپارٹنمنٹ اور نادرا کے درمیان ابتدائی معاملات طے ہوگئے۔ فروخت کنندہ اور خریدار بائیومیٹرک کے ذریعے خریداری کا عمل مکمل کریں گے۔

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا کے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ایکسائز اور نادرہ کے درمیان ابتدائی معاملات طے گاڑی خریدنے کے بعد ایک ماہ کے دوران خریدار کو گاڑی اپنے نام کرانا لازمی ہو گی۔

- Advertisement -

ڈی جی ایکسائز کے مطابق نادرا سینٹرز اور کسی بھی فرنچایز پر فروخت کنندہ اور خریدار بائیومیٹرک کے ذریعے خریداری کا عمل مکمل کریں گے۔دونوں کے انگوٹھے لگنے کے بعد نادرا کی سلپ ملے گی جس کے بعد ہی گاڑی ٹرانفسر کی جاسکے گی۔

اوپن لیٹر گاڑی چلانے سے نہ صرف حکومت کو ریونیو بلکہ امن وامان کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔بائیومیٹرک کے ذریعے ٹرانسفر کرانے سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ممکن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں