وفاقی کابینہ نے نیشنل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیشنل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2021 منظور کر لی گئی ہے نئی پالیسی کے تحت ڈیجیٹل میڈیا پر حکومتی تشہیر کی جاسکے گی اور شفافیت کو نئی اشتہاری پالیسی میں یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اخبارات اور میڈیا کی پہلی مرتبہ ادائیگی فوری کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے سائبر سیکیورٹی پالیسی ڈیٹاپروٹیکشن کےلئے بہت ضروری ہے ، کابینہ نے نیکسٹ جنریشن موبائل اسپیکٹرم کی نیلامی اور جاپان کی جانب سے عطیہ 5 ایمبولینسیں درآمد کی منظوری بھی دی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں میں بھی لوگوں کی ویکسین لازمی قراردی جائےگی ویکسین کا معاملہ آگے نہ بڑھا تو سم بند کرنے کابھی اقدام کیا جا سکتا ہے، کل بھی 6لاکھ 50ہزار کو ویکسین لگائی گئی ہے ویکسین کے ہدف میں ابھی بھی ٹارگٹ سے پیچھے ہیں سال کےآخر تک 70فیصد تک ویکسین لگانے کےہدف سےابھی پیچھےہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نورمقدم کیس میں ابھی کسی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکامعاملہ نہیں آیا کیس میں تمام ملزمان گرفتارہیں، پاکستان خواتین کیلئےمحفوظ ملک ہےاس کومزیدمحفوظ بنایا جائےگا۔