تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سعودی حکومت نے سونے میں سرمایہ کاری کیلئے فنڈز جاری کردئیے

ریاض : سعودی حکام نے ریاستی قوانین اور شریعت کے مطابق سونے میں سرمایہ کاری کیلئے اپنی نوعیت کے پہلا مالیاتی فنڈ کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حکام کی جانب سے سونے میں سرمایہ کاری کےلیے پہلے مالیاتی فنڈ کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ ان مالیاتی فنڈز کے لائسنسوں کا اجرا اصل میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

سعودی مالیاتی کمپنی ’فالکم‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین معاذ الخصاونہ کا کہنا ہے کہ مالیاتی منڈی اتھارٹی نے فالکم فنڈ فار گولڈ کا لائسنس باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے۔

ایگزیکٹیو چیئرمین معاذ الخصاونہ نے کہا کہ ان مالیاتی فنڈز کے لائسنس کا اجرا سعودی مالیاتی منڈی میں اہم اضافے کا باعث بنے گا جبکہ افراط زر کے بچاو کا بھی موثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے عرب خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سونے کے نرخ میں آئے روز اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن ان فنڈز کے ذریعے ان نرخوں کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔

Comments

- Advertisement -