تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نئے چیئرمین نیب کیلیے حکومت نے نام دے دیا

اسلام آباد: نئےچیئرمین نیب کیلئے تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سےسیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکر کا نام تجویز کیا گیا ‏ہے۔ یوسف نسیم کھوکرموجودہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہیں۔

اعجازجعفر اور عملیس چوہدری کا نام بھی زیرغور ہے۔ اپوزیشن کی جانب سےجسٹس(ر) دوست ‏محمد کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ناصرمحمود کھوسہ، سلمان صدیق اور جلیل عباس کا نام ‏بھی تجویز کیا گیا ہے۔

یاد رہے حکومت نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کےعمل کوتیزکرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وزیراعظم ‏عمران خان نے وزیر قانون کو احکامات جاری کئے تھے۔

نئے قانون کے تحت صدر مملکت چیئرمین نیب کی تعیناتی پر وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر سے ‏تحریری مشاورت کریں گے۔

یاد رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے تحت صدر پہلے وزیراعظم سے چیئرمین نیب کے لیے ‏نام طلب کریں گے ، جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کے موصول نام اپوزیشن ‏لیڈرکو بھیجیں گے، نئے چیئرمین کے نام پر اتفاق تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔

خیال رہے یکم نومبر کو صدر پاکستان عارف علوی کی منظوری کے بعد تیسرا نیب ترمیمی آرڈیننس ‏جاری کیا گیا تھا ، نئے نیب آرڈیننس میں چیئرمین نیب کو ہٹانے کا اختیارسپریم جوڈیشل کونسل سے ‏واپس لے لیا تھا اور کہا تھا کہ چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فورم صدرمملکت ہوں گے۔

آرڈیننس کے تحت عوام الناس سے دھوکہ اور فراڈ کیسز واپس نیب کے حوالے کر دیے گئے اور ‏مضاربہ کیسز، فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیسز کو 6 اکتوبر سے پہلے کی پوزیشن پر بحال کردیا گیا ‏ہے، جس کے بعد نیب اور احتساب عدالتوں کو فراڈ کیسز پر کاروائی کا اختیار دے دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -