The news is by your side.

Advertisement

حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنا رہی ہے: وزیرریلوے

لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوش حال بنا رہی ہے، مخالفین سیاسی میدان میں رہنے کے لیے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے ملاقات کی، گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ملکی ترکی میں حکومتی اقدامات کو سراہا اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت وسائل استعمال کرے گی، مخالفین سیاسی میدان میں رہنے کے لیے منفی سیاست کا سہارا لے رہے ہیں۔

تیسرا سال پی ٹی آئی حکومت اورعمران خان حکومت کا مثالی سال ہوگا، شیخ رشید

دریں اثنا گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کچھ لوگ ملکی ترقی اور کامیابی کوبرداشت نہیں کرپا رہے، وزیراعظم نے ہمیشہ اصولی سیاست کی اور ترقی وخوش حالی ان کامشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاسی مخالفین کو قومی مفاد کا سوچنا چاہیے، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

گورنر نے مزید کہا کہ پنجاب کی ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں