وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کاخاص خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیرسےمثال قائم کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےمعاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو نئی ماڈل پناہ گاہوں پرپیش رفت پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پناہ گاہوں کیلئےمرکزی ایڈوائزری بورڈکی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے ہرپناہ گاہ کیلئے 4 رکنی انتظامی بورڈبھی جلدتشکیل دےدیاجائےگا ہرپناہ گاہ کیلئےڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کااجرابھی کر دیا جائے گا۔
پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت.
حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر سے مثال قائم کر رہی ہے. وزیرِ اعظم
ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر سے مخیر حضرات اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اس کام میں حکومت کے شانہ بشانہ ہونگے. وزیرِ اعظم pic.twitter.com/LzRIBDWS46
— Prime Minister's Office (@PakPMO) October 1, 2021
بریفنگ میں کہا گیا کہ 4 پناہ گاہوں کیلئےعمارتوں کی تعمیرکےسلسلے میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے پناہ گاہوں کی تعمیرکاکام ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائےگا۔ ملاقات میں ایم ڈی بیت المال ملک ظہیرعباس کھوکھر بھی شریک تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کاخاص خیال رکھاجائے حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیرسےمثال قائم کررہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پناہ گاہوں کےاسٹاف کوعالمی معیارکی تربیت فراہم کر رہی ہے ون ونڈو سینٹر سے مستحق افراد کو سہولیات تک آسان رسائی ممکن ہو سکےگی۔