The news is by your side.

Advertisement

حکومت کوچاہیےاسمبلی میں اپنی اکثریت واضح کرے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اتحادی چھوڑ رہے ہیں حکومت کوچاہیےاسمبلی میں اپنی اکثریت واضح کرے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوچکی ہےآج وزیراعظم اپنی پارٹی کوبتارہےتھےمیرےعلاوہ کوئی چوائس نہیں۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دباؤ میں ہیں حکومت کوچاہیےاسمبلی میں اپنی اکثریت واضح کرے، عمران خان سےمیں نہیں پوراپاکستان استعفیٰ مانگ رہاہے، مائنس عمران خان نہیں حکومت ہی ناکام ہوچکی ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی چھوڑ رہے ہیں حکومت کوچاہیےتھا اپنی اکثریت شوکرتی، وزیراعظم خود گھرجاناچاہتاہے،ملک کوتباہ کردیاہے، حکومت ناکام ہوچکی ہےروزانہ سیکریٹری تبدیل ہورہےہوتےہیں۔

شاہد خاقان عباسی کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت نہیں اپوزیشن ناکام ہوچکی ہے، حکومت کوگھربھیجنےکی اپوزیشن کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکثریت کے باوجود سینیٹ میں اپوزیشن کومنہ کی کھاناپڑی، پہلےدن سےاپوزیشن حکومت کوناکامی کےفتوےدکھارہی ہے، اپوزیشن نےحکومت کےپہلےدن ہی ہم پرناکامی کاٹھپہ لگادیاتھا اپوزیشن سےاگرکرپشن کانہ پوچھاجائےتوسب ٹھیک ہوجائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں