تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

محبت ہو تو ایسی، دادا سے ملنے پوتا یورپ سے ہزاروں میل پیدل چل کر آگیا

ایک نوجوان محبت کا انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے یورپ سے سینکڑوں نہیں ہزاروں میل پیدل سفر کرکے اپنے دادا سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا۔

محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو انسان سے ایسے کام بھی کرا لیتا ہے جو عام حالات میں ناممکن دکھائی دیتے ہیں اور دنیا میں محبت کی ایسی کئی لازوال داستانیں رقم ہیں موجودہ دور میں بھی ایک نوجوان نے اپنے دادا سے محبت میں ہزاروں م میل کا پیدل سفر کرکے ایک نئی داستان رقم کی ہے جس کے چرچے اس وقت دنیا بھر میں ہیں۔

یہ نوجوان 27 سالہ مہدی دہرا ہے جو اپنے دادا سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ ان سے ملنے کے لیے کئی ماہ تک ہزاروں میل کا پیدل سفر کرتے ہوئے یورپ سے الجزائز پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہدی دہرا فرانس، سوئٹزر لینڈ، اٹلی اور تیونس سے ہوتا ہوا الجزائر پہنچا ہے اور یہ ہزاروں میل کا سفر اس نے 157 دن میں طے کیا ہے۔

الجزائز کے مقامی میڈیا کے مطابق دادا نے اپنے مہم جو پوتے کو وہاں پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا اور گلے لگا کر اس کو خوش آمدید کہا۔

مہدی اب دادا سے ملاقات کے بعد واپس پیرس بھی پیدل ہی جائیں گے، اس حوالے سے نوجوان کا کہنا ہے کہ واپسی کا سفر مشکل ہے تاہم امید ہے کہ اگلے سال مئی تک وہ پیرس پہنچ جائیں گے۔

توقع ہے کہ الجزائری نوجوان واپسی کے سفر میں الجزائر سے اسپین، پرتگال سے ہوتے ہوئے پیرس جائے گا، ممکنہ 229 روزہ سفر کے دوران وہ 4741 کلو میٹر کا طویل سفر پیدل طے کرے گا۔

واضح رہے کہ مہدی دہرا ٹک ٹاک کی مشہور شخصیت ہے اور لائف سوسائٹی کی جانب سے پیدل سفر کے دوران واٹر ٹاورز کی فنڈنگ 62 ہزار یورو سے زائد فنڈز بھی جمع کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -