تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

محمد حفیظ کے لیے بڑا خطرہ ٹل گیا

ساؤتھمپٹن: قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر پلیئر محمد حفیط کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر کلیئر قرار دے دیا گیا۔

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے والے محمد حفیظ کے لیے خطرہ ٹل گیا، حفیظ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ٹیم انتظامیہ نے انہیں اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

اجازت کے بعد محمد حفیظ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے اور وہ ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ ہیں۔

انگلینڈ میں موجود ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل محمد حفیظ بائیو سیکیور ماحول کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

محمدحفیظ نے گالف کورس میں تماشائیوں کےساتھ تصویریں بنوائیں، کرکٹر نے 90سالہ خاتون سے ملاقات کی تصویربھی ٹوئٹ کی۔

انگلینڈ میں کورونا پروٹوکولز کے تحت سماجی فاصلے کو دو میٹر تک برقرار رکھنا لازمی ہے تاہم تصویر میں بظاہر حفیظ نے اس فاصلے کو برقرار نہیں رکھا جس کے بعد کسی بھی خطرے کے پیش نظر پی سی بی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محمد حفیط کو آئیسولیشن میں بھیج دیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حفیظ کا آج کورونا کا ٹیسٹ لیا گیا ہے جس کی رپورٹ کل آئےگی، کورونا منفی رپورٹ آنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بائیو سیکور ماحول کی خلاف ورزی پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفر آرچر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بطور سزا باہر کیا گیا تو اب کاؤنٹی کرکٹر شائقین کے ساتھ تصویر بنانے پر ڈراپ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -