تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بڑی خوشخبری: پروازوں کی بحالی کا اعلان

اماراتی ایئرلائن(ایمریٹس) نے دبئی سے گلاسگو کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے دبئی سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلوسگو کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے، ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کا کہنا ہے کہ امارات ایئر کی پرواز ٹی کے 27 ، اتوار، منگل، بدھ اور جمعے کو دبئی سے گلاسگو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے اڑان بھرے گی جبکہ ستمبر سے گلاسکو کے لیے پروازیں یومیہ ہو جائیں گی۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کو ریڈلسٹ سے نکال کرایمبر لسٹ میں شامل کیا ہے جس پر عمل درآمد ہفتے سے ہوگیا۔

امارات سے برطانیہ جانے والے مسافر ہوٹل قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے۔ امارات ایئر میں کمرشل آپریشن کے ایگزیکٹیوچیئرمین عدنان کاظم کا کہنا ہے کہ فضائی کمپنی برطانیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے، اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور دونوں ممالک کے سفری معاملات میں بھی بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای سے تعلق رکھنے والے والدین سفر میں دلچسپی لے رہے ہیں جن کے بچے برطانیہ کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں تعلیم جاری رکھنے اور داخلہ لینا چاہتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ویکسین کا پروگرام عالمی سطح پر کامیاب ترین ہے۔

Comments

- Advertisement -