عظیم باکسر محمدعلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی -
The news is by your side.

Advertisement

عظیم باکسر محمدعلی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

واشنگٹن: لیجنڈری باکسر محمد علی کی نمازہ جنازہ لوئی ول کے فریڈم ہال میں ادا کردی گئی، عظیم باکسر کی تدفین انکے آبائی علاقے کے قبرستان میں آج کی جائیگی۔

M ALI PIC 5

عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقے لوئی ول کے فریڈم ہال میں ادا کردی گئی، خصوصی پاسز رکھنے والے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی اور اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکا کے معروف مسلمان اسکالر شیخ زید شاکر نے نماز جنازہ پڑھائی، دی گریٹیسٹ باکسر کہلائے جانے والے محمد علی کی تدفین سے پہلے مقامی ہال میں آخری رسومات ادا کی جائینگی، جسمیں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنما شرکت کرینگے۔

M ALI PIC 1

عظیم باکسر کی زندگی پر بننے والی فلم آئی ایم علی کے مرکزی کردار ہالی ووڈ ایکٹر ول اسمتھ، سابق ہیوی ویٹ باکسر لینوکس لوئس اور محمد علی کے قریب ساتھی ان کے جنازے کو کندھا دینگے۔

M ALI PIC 2

امریکی صدر باراک اوباما مصروفیات کے سبب دعائیہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، ترک صدر طیب اردگان بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کریں گے، سابق امریکی صدر بل کلنٹن، عظیم باکسر کے اہل خانہ اور قریبی دوست ان کے بارے میں آخری الفاظ ادا کریں گے، انتقال کے بعد کنگ آف رنگ محمد علی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

M ALI PIC 4

یاد رہے کہ محمد علی تین جون کو سانس کی تکلیف کے باعث ایری زونا میں چوہتر سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، محمد علی پارکس سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔

امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی پہلے کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے لیکن سونی لسٹن کے خلاف 25 فروری سنہ 1954 کو ہونے والے اہم مقابلے کے اگلے ہی دن انھوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں