The news is by your side.

Advertisement

پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے، خواجہ آصف

راولپنڈی: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’ورکنگ باؤنڈری پر موجود پاک فوج کے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جارہا ہے۔

پڑھیں: ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ،چناب رینجرزکا بھرپورجواب

 یاد رہے بھارت کی جانب سے رواں سال اکتوبر میں ورکنگ باؤنڈری کی متعدد بار خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں مقامی گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول، رواں سال بھارت نے 178 بار خلاف ورزی کی، آئی ایس پی آر

بھارت کی جانب سے کیے جانے والے ہر حملے پر اگلے مورچوں پر موجود پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے اُن کی توپوں کو نہ صرف خاموش کروایا بلکہ ہر بار منہ توڑ جواب بھی دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں