تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کویت کا تاریخی اعلان، شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

کویت نے اپنے شہریوں کو کم لون کی مد میں گاڑیاں خریدنے کی اسکیم متعارف کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت کے مقامی بینک نئے فنانسنگ پیکجز پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور کار فنانسنگ ونڈو سے آنے والی بینکاری شرح جلد ہی تمام موجودہ اور ممکنہ صارفین کو پیش کی جائے گی

اس کے قرضوں میں کویتی باشندوں اور رہائشیوں کے ساتھ ساتھ غیر قومیتی لوگ بھی شامل ہوں گے۔

بینکوں کی شرائط می سرکاری شعبے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام ملازمین بھی شامل ہوں گے، جس کے لئے شناختی کارڈ کی میعاد درست ہونا لازم ہے۔

مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق نئے فنانسنگ پیکجز، جن کا جلد آغاز ہونے کی امید ہے، اگر صارف کی قرض لینے کی حد مناسب ہوتی ہے تو ممکن ہے کہ متعلقہ بینک 25,000 دینار تک کا قرض فراہم کریں گے جس کی ادائیگی کی مدت 5 سال تک ہو گی۔

ذرائع نے عندیہ دیا کہ قرضہ بینک یا بینک سے باہر کے تمام صارفین کو دیا جائے گا، اس کے علاوہ اس میں تمام ملازمین شامل ہیں، چاہے وہ سرکاری شعبے میں کام کر رہے ہوں یا نجی شعبے میں۔

یہ بھی پڑھیں: کویت: کیمپنگ کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر

ذرائع نے اشارہ کیا کہ درخواست دہندہ کی قبولیت کا بنیادی تعین یہ ہے کہ وہ “کورونا” سے پہلے لاگو روایتی قرض لینے کی شرائط کو پورا کرتا ہو، جیسے کہ مطلوبہ قرض کے سائز کے مطابق تنخواہ کی موجودگی، ایک صاف ستھری کریڈٹ ہسٹری اور کوئی ایسی وجہ نہ ہو جو قانونی طور پر اسے قرض دینے سے روکتی ہو۔

درخواست دہندہ کے کام کی جگہ اور پیشے میں قابل قبول مستقل ملازمت جبکہ اقامہ لگانے والی کمپنی صرف کاغذی نہیں ہونی چاہیے بلکہ معروف اداروں میں سے ایک ہونی چاہیے کیونکہ ایسی معروف کمپنیاں ہی سروس کے اختتام پر درخواست دہندہ کو اچھا معاوضہ دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -