بھارت میں شوہر نے بیوی کے دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں ایک شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا جس کے بعد اس نے بیوی کے دوست کا قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے بیوی کے دوست اکشے کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور تمام تر ثبوتوں کو بھی چھپا دیا۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں اکشے گھر میں آیا اور اس کی بیوی کی جانب سے چائے بنائی گئی جو بچی پر گری اور اس کا پاؤں جل گیا۔
ڈوبتے شخص کو بچانے کی ناقابل یقین ویڈیو وائرل
پولیس کے مطابق شوہر گھر آنے کے بعد بیٹی کو مرہم پٹی کیلئے اسپتال لے گیا اور جہاں اس نے منصوبہ بنایا، اس نے اپنی بیوی کو فون کرکے اکشے کو گھر پر بلانے کا کہا۔
جب اکشے گھر پہنچا تو شوہر نے اس کا گلا کاٹ کر پہلے اسے قتل کیا اور پھر جسم کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیے۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی جانب سے کچرے میں جسم کے حصوں کے ملنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔