The news is by your side.

Advertisement

آئی ایم ایف بھی ملک میں جاری کامیاب جوان پروگرام کا معترف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے بھی پاکستان میں جاری کامیاب جوان پروگرام کو سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کی اس موقع پر پروگرام کے تحت نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کل آبادی کا 68فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، تقریباً 20لاکھ نوجوان ہرسال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں، نوجوانوں کو بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بڑا چیلنج تھا،پروگرام نوجوانوں کو با اختیار اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبے سے ہزاروں نوجوان ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے ہیں، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

ڈیسا ڈین سے گفتگو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اسکلز اسکالرشپ اور ہائی ٹیک کورسز کے تحت ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ آئی ایم ایف نمائندے نے پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

ٹریسا ڈبن سنچے نے نوجوانوں کے لیے حکومتی اقدامات اور ویژن کو بھی سراہا۔ انہوں نے پورٹل پرقرض کے اعداد و شمار پر تفصیلی معلومات میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ نوجوانوں کو لون اسکیم پر معلومات تک رسائی دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں