تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ترین گروپ کا فوری ردعمل، بڑا اعلان کر دیا

لاہور: جہانگیرترین گروپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملنے والے صوبائی وزرا سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ترین گروپ سعید اکبر نوانی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف نکئی اور اخترملک کبھی ترین گروپ کاحصہ نہیں رہے جب کہ صمصام بخاری،ہاشم ڈوگر بھی ترین گروپ کےممبرنہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ ترین گروپ نے وزیراعظم سے نہ ملنے کا فیصلہ جہانگیرترین کی ہدایت پر کیا۔

صوبائی وزراء اختر ملک اور میاں خالد کے بعد آصف نکئی ،صمصام بخاری اور صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر بھی الگ ہو گئے ہیں۔

جہانگیر ترین گروپ کو بڑا جھٹکا ، ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈرہیں ، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کروں گا، ترین گروپ سے استدعا ہےکہ اجلاس کا بائیکاٹ مت کریں۔

صوبائی وزیرصمصام بخاری نے بھی وزیراعظم سےملاقات کااعلان کرتے ہوئے کہا اپنے کپتان کےساتھ ڈٹ کر کھڑاہوں۔

Comments

- Advertisement -